چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بجھانے میں تاخیر کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 17:19

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بجھانے میں تاخیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بجھانے میں تاخیر کے حوالے سے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ستارہ ایاز نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر کافی دنوں سے آگ لگی ہوئی ہے اور دن بدن یہ آگ پھیل رہی ہے لیکن اسے بجھانے کا کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا۔ چیئرمین نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کی جائے۔