ْچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جعفر آباد بلوچستان میں پانی کی قلت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 17:19

ْچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جعفر آباد بلوچستان میں پانی کی قلت سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جعفر آباد بلوچستان میں پانی کی قلت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ثناء جمالی نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ جعفر آباد میں ان دنوں پانی کی شدید قلت ہے۔ 1991ء کے پانی کے معاہدہ کے تحت ہمیں پانی فراہم کیا جائے۔ چیئرمین نے قائد ایوان سے کہا کہ وہ اس حوالے سے ارسا اور دیگر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر کے ایوان میں پیش کریں۔