Live Updates

نوازشریف،مریم نوازنے342 کا بیان بغیرحلف نامے ریکارڈ کروایا

بغیرحلف نامےجواب کا مطلب نیب کی جانب سےجرح سے بچنا ہے،بغیر حلف نامے بیان ریکارڈ ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 16:55

نوازشریف،مریم نوازنے342 کا بیان بغیرحلف نامے ریکارڈ کروایا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں 342 کا بیان بغیر حلف نامے کے ہی ریکارڈ کروا دیا ، بغیر حلف نامے جواب کا مطلب نیب کی جانب سے جرح سے بچنا ہے، بغیر حلف نامے کا بیان ریکارڈ ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف خاندان نے ایک بار پھر نیب کی جانب سے جرح سے بچنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں 342 کا بیان بغیر حلف نامے کے ہی ریکارڈ کروا دیا ۔ سچ بولیں یا جھوٹ بولیں ، بغیر حلف نامے بیان کا فائدہ ملزم کو پہنچتا ہے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بغیر حلف نامے جواب کا مطلب نیب کی جانب سے جرح سے بچنا ہے۔

(جاری ہے)

بغیر حلف نامے کا بیان ریکارڈ ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ماہر قانون ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے نوازشریف کے بغیر حلف نامے کے ہی بیان ریکارڈ کروانے کے ردعمل میں کہا کہ 342 کا بیان دینے کا مقصد ہوتا ہے کہ جرح نہ ہو۔

حلفاً لفظ استعمال نہ کرنے کا مطلب کہ میرے پاس اور کوئی شواہد نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کا مطلب لکھا بیان پڑھ دیا ،دلیل یا شواہد کچھ نہیں ہے۔اپنے بیان کے ساتھ ثبوت تودیا جاسکتا ہے لیکن وہ بھی نہیں دیا گیا۔ سابق سپریم کورٹ بار علی ظفرنے کہا کہ تاثر آتا ہے کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ہم پرجرح ہو۔جرح کا مقصد ہوتا ہے کہ حقائق کھل کرسامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہوکہ لیگل ٹیم نے جرح سے بچنے کا کہا ہو۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان سے سوالوں کے جواب پوچھے جائیں تووہ سیاست شروع کردیتے ہیں۔شریف فیملی نے ایون فیلڈ پراپرٹیز کی ملکیت کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شریف فیملی سے پاناما کیس سے لیکر نیب میں ان کی لندن سمیت تمام پراپرٹیز کی تحقیقات کیلئے دائر ریفرنسز کی پوری کاروائی مکمل ہونے پر127سوالات پوچھ لیے ۔ ان سوالوں میں نوازشریف اورمریم نواز نے سوالات ریکارڈ کروائے۔تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے اپنے تمام بیانات بغیر حلف نامے ریکارڈ کروائے ہیں جس پرن لیگ کے مخالفین نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات