Live Updates

�امرس نیوز**

رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات تبدیل کئے جائیں،ایف پی سی سی آئی موجودہ شیڈول سے عوام اور کاروباری برادری کو مسائل کا سامنا ہے،غضنفر بلور

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کو صبح آٹھ بجے سے پونے دو بجے تک کھلا رکھنے جبکہ جمعے کے دن صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کھلا رہنے کا پابند کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے شیڈول سے کاروباری برادری کو مشکلات پیش آ رہی ہیں اس لئے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی بینک کے اعلیٰ حکام صورتحال پر نظر الثانی کریں اور بینکو ں کو صبح دس بجے سے پونے چار بجے تک کھلا رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ کاروباری برادی بینکاری کی خدمات سے بھرپور استفادہ کر سکے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے علاوہ دیگر بینکوں اور مالیاتی ادارون کے اوقات کار میں تبدیلی پر بھی غور کیا جائے۔۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات