نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔۔۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مظاہرین مین ہٹن کے علاقے میں ایک ہوٹل کے باہر جہاں صدر ٹرمپ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کر رہے تھے، احتجاج کیلئے جمع ہوئے، مظاہرین نے انکے خلاف گانے گائے اور گھنٹیاں بجائیں ، انہوں نے نعرے لگائے کہ انہیں ایک صدر چاہئے نہ کہ برا ٹویٹ کرنے والا شخص۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے انہیں جھوٹا، چور اور سب سے بڑا شکاری قرار دیا۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص نے کہا ٹرمپ نے صدر کے عہدے کو داغدار کر دیا۔