ملتان:سکیورٹی اہلکاروں نے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا،اسلحہ بارود برآمد

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ملتان کے علاقے نواب پور سے تین دہشتگرد گرفتار،جن سے ہینڈ گرینڈ بارودی مواد اور اسلحہ برآمد جبکہ سی ٹی ڈی سی کے مطابق دہشتگردوں کا ٹارگٹ حساس تنصیبات اور افسران تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سی ٹی ڈی سی نے ملتان کے علاقے نواب پور میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتار کرلئے،دہشتگردوں میں مزمل،اکرم اور عبدالماجد شامل ہیں۔دہشتگردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ،بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی سی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہی۔