کامرس نیوز*

ملک میں درآمد کی جانے والی کاروں، ٹرکوں اور ان کے پرزہ جات پر درآمدی ڈیوٹیوں کا جائزہ لیا جائے ، ٹرمپ کی وزیر تجارت کو ہدایت

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی وزارت تجارت سے کہا ہے کہ وہ ملک میں درآمد کی جانے والی کاروں، ٹرکوں اور ان کے پرزہ جات پر درآمدی ڈیوٹیوں کا جائزہ لیں تاکہ یہ بات واضح ہو سکے کہ ان کی درآمد امریکا کی قومی سلامتی کے لیے تو کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ مارچ میں اسٹیل اور ایلومینیئم کی درآمد پر اضافی ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق درآمدی کاروں پر 25 فیصد تک اضافی ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں جرمن اور یورپی کار ساز ادارے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔۔

متعلقہ عنوان :