چین کا امریکی گاڑیوں کی درآمد پر عائد محصولات میں یکم جولائی سے کمی کا اعلان

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

چین کا امریکی گاڑیوں کی درآمد پر عائد محصولات میں یکم جولائی سے کمی ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) چین نے کہا ہے کہ وہ امریکا سے گاڑیوں کی درآمد پر عائد محصولات میں یکم جولائی سے کمی کردے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد پر عائد محصولات میںکمی کا اعلان دونوں ملکوں پر اعلی سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے رواں ہفتے بھی مزید وفود کا تبادلہ طے ہے۔

چینی منصوبے کے مطابق وہ امریکا سے گاڑیوں کی درآمد پر عائد محصول 25 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کی 2.5 فیصد محصول کی خواہش سے کہیں زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی موٹرساز کمپنیاں چین کی جانب سے محصولات کی شرح میں کمی کو مثبت قرار دے رہی ہیں جس سے چینی مارکیٹ میں ان کی گاڑیوں کی فروخت بڑھانے میں مدد ملے گی۔۔