افسوس!عمران خان نےتقریرمیں غیرضروری باتیں کیں،وزیراعظم

سب جانتےہیں دھرناکیسےاورکیوں ہوا؟کسی کومنی لانڈررکہناغیراخلاقی ہے،اس کاجواب الیکشن میں عوام دیں گے،سیاست میں نفرت، بدتمیزی کی کوئی جگہ نہیں،ووٹ کو عزت دینا ہمارا نعرہ ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،بل کی منظوری پراپوزیشن کومبارکبادپیش کرتاہوں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایوان میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 16:43

افسوس!عمران خان نےتقریرمیں غیرضروری باتیں کیں،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افسوس !عمران خان نے تقریرمیں غیرضروری باتوں کا ذکر کیا، سب جانتے ہیں دھرنا کیسے اور کیوں ہوا؟ کسی کومنی لانڈررکہنا اخلاق کے منافی ہے،اس کاجواب الیکشن میں عوام دیں گے، سیاست میں نفرت، بدتمیزی کی کوئی جگہ نہیں،ووٹ کو عزت دینا ہمارا نعرہ ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،بل کی منظوری پراپوزیشن کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

انہو ں نے آج قومی اسمبلی میں فاٹا بل کی متفقہ منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی نے تاریخی بل پاس کیا ہے اس کے نتایج مثبت ہوں گے۔بل کی منظوری کیلئے حمایت کرنے پر اپوزیشن ارکان کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہم فاٹا کے عوام کا اعتماد حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

فاٹا میں ترقیاتی کام شروع کروائے جائیں گے اور فاٹا کے عوام کو وہی سہولتیں ملیں گی جو باقی شہریوں کو حاصل ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقا ن نے کہا کہ جس طرح آج ہم نے ایک قومی مفاہمت کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح ہمیں باقی پیچیدہ معاملات میں بھی قومی مفاہمتی عمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ افسوس !عمران خان نے تقریرمیں غیرضروری باتوں کا ذکر کیا۔ سب جانتے ہیں دھرناکیسے اور کیوں ہوا؟ پاناما میں کیا ہوا، کسی کومنی لانڈرر کہنا اس کی ضرورت نہیں تھی۔

یہ اخلاق سے گری باتیں ہیں۔ کسی کومنی لانڈررکہنا اخلاق کے منافی ہے۔مجھے یقین ہے کہ اس کا جواب جولائی الیکشن میں عوام دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اور مقررہ وقت پرالیکشن ہوں گے۔ حکومت 31 مئی تک قائم رہے گی۔ جبکہ الیکشن 60 روز میں کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن تاخیر کا متحمل نہیں ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں نفرت، بدتمیزی اور اخلاق سے ہٹ کرباتیں کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ارکان کا رویہ ایسا ہو کہ لوگ سیاستدانوں اور ووٹ کو عزت دیں۔ ووٹ کو عزت دینا ہمارا نعرہ ہے۔واضح رہے قومی اسمبلی میں فاٹا کیلئے 31 آئینی ترمیم کی منظوری دے گئی ہے۔ اسمبلی میں فاٹا کے حق میں 229 ارکان نے ووٹ دیا۔