Live Updates

عمران خان سے براہ راست ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی

کپتان سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی قائم کی گئی ’اسکیننگ کمیٹی‘ سے منظوری لازم قرار دے دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 16:41

عمران خان سے براہ راست ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے براہ راست ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کپتان سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی قائم کی گئی ’اسکیننگ کمیٹی‘ سے منظوری لازم قرار دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سے براہ راست ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں با آسانی شمولیت کے راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے براہ راست ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جب کہ کپتان نے پارٹی میں شمولیت کے لیے کمیٹی سے منظوری لازم قرار دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی آٹھ رکنی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین،چودھری سرور،عارف علوی اور عمران اسماعیل سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب سے دیگر نمائندے شامل ہیں۔

اس کمیٹی کو سکیننگ کمیٹی کا نام دیا گیا ہے۔جو پارٹی میں شمولیت کے خواہش مند ہر رہنما کو اسکین کرے گی اور متعلقہ حلقے میں دیکھا جائے گا کہ آیا اس حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی مضبوط امیدوار ہے یا نہیں۔اگر مضبوط امیدوار ہو تو اس اس سیاسی رہنما کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا اور اگر حلقے میں پی ٹی آئی کا امیدوار کمزور ہوا تو چئیرمین عمران خان سے اس سیاسی رہنما کی ملاقات کروائی جائے گی۔

اب سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے پارٹی میں شمولیت کے خواش مند افراد کی بھی عمران خان سے براہ راست ملاقات پر پابندی ہو گی۔کمیٹی کی منظوری سے ہی تمام معاملات طے پا سکیں گے۔یاد رہے کہ ا س وقت پاکستان تحریک انصاف سیاست کے عروج پر ہے۔اور پی ٹی ئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کیو جہ سے کئی دوسری پارٹی کے رہنما بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات