میرے اقامہ کی خبریں بے بنیاد ہیں تین مرتبہ وضاحت کر چکا ہوں ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سہیل انور سیال

جمعرات 24 مئی 2018 17:04

میرے اقامہ کی خبریں بے بنیاد ہیں تین مرتبہ وضاحت کر چکا ہوں ان خبروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اقامہ کی خبریں بے بنیاد ہیں تین مرتبہ وضاحت کر چکا ہوں ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میرے اثاثوں میں میرا اقامہ ڈکلیئرڈ ہے۔

(جاری ہے)

میں نے الزامات لگانے والوں کے خلاف پیٹیشن دائر کر رکھی ہے اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر سازش کی جا رہی ہے۔ مخالفیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ مخالفیں کا پروپیگنڈا کام نہیں آئیگا وہ ناکام ہونگے انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں کامیاب ہو کر دکھائیں گے۔