نواز شریف کو باوقار بننا چاہیے تھا ،ْ

آج بھی سمجھداری سے کام لینے کی ضرورت ہے ،ْمولا بخش چانڈیو

جمعرات 24 مئی 2018 17:01

نواز شریف کو باوقار بننا چاہیے تھا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جو انکشافات کیے وہ انہیں پہلے کرنے کی ضرورت تھی تاکہ قوم آج ان کے ساتھ کھڑی ہوتی۔ایک انٹرویومیں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کو باوقار بننے کی ضرورت تھی اور آج بھی انہیں سمجھداری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے سامنے آنے کے بعد ہی نواز شریف کو چاہیے تھا کہ وہ وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہوجاتے تاکہ آج یہ نوبت ہی پیش نہ آتی۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر تو نواز شریف نے جو باتیں کیں وہ درست ہیں تو انہیں یہ پہلے کہنی چاہئیں تھیں کیونکہ موجودہ وقت میں ہر وہ سیاستدان جو ملکی مفاد کا خیال رکھتا ہے ،ْاسے اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔پی پی پی رہنما کے مطابق شروع میں ہی پاناما لیکس پر ایک کمیشن بنا کر معاملے کو پارلیمان میں لے کر جانا چاہیے تھا لیکن حکمران جماعت اپنے موقف پر ڈٹی رہی اور آج انہیں اسی وجہ سے عدالتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔