Live Updates

طویل عرصے بعد عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان باقاعدہ ملاقات

جمعرات 24 مئی 2018 16:55

طویل عرصے بعد عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان باقاعدہ ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چوہدری نثار کے درمیان باقاعدہ ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان جمعرات کو قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس دوران شیخ رشید بھی دور سے آکر چوہدری نثار علی خان کے ساتھ بغل گیر ہوگئے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان کئی اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ واضح  رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں بھی زیر گردش تھیں۔ تاہم بعد ازاں چوہدری نثار نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان بھی چوہدری نثار کو متعدد مواقعوں پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دے چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات