وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 31ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران ایوان میں موجود رہے

جمعرات 24 مئی 2018 16:55

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 31ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران ایوان ..
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 31ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران ایوان میں موجود رہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جب ایوان میں آئے تو سب سے پہلے وہ اپوزیشن نشستوں پر گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ‘ عمران خان‘ سید نوید قمر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور چوہدری نثار علی خان کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے۔ ایک موقع پر وزیراعظم کے ساتھ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ‘ سید نوید قمر اور دیگر نے تصاویر بنوائیں۔