Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 27 مئی کو کراچی آئیں گے

جمعرات 24 مئی 2018 16:47

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 27 مئی کو کراچی آئیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 27 مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان ملیر میں پارٹی کے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی کراچی میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عمران خان کراچی میں پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔عمران خان امریکا میں فائرنگ سے قتل ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔ جس کے بعد عمران خان شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات