ن لیگ کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی آئندہ بھی خدمت کے ذریعے راج کریگی ‘پرویز ملک

نیازی زرداری سیاسی مخالفین ن لیگ کی ترقی اور مقبولیت سے خاصے پریشان ہیں ‘عمران نذیرکا افطا ر ڈنر سے خطاب

جمعرات 24 مئی 2018 16:47

ن لیگ کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی آئندہ بھی خدمت کے ذریعے راج کریگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں پر راج کریگی،سیاسی مخالفین ن لیگ حکومت کی ترقی اور مقبولیت سے خاصے پریشان ہیںمسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الیکشن مہم کے سلسلہ میں ووٹرز کے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق، سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف،ڈاپٹی مئر نذیر خان سواتی میاں طارق،عامر خان ،رانا احسن شرافت،چوہدری عبدالمجید نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔

نام نہاد تبدیلی کے دعویدار صرف کھوکھلے دعوے کرتے رہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا اور آج ان کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جھو ٹ کی سیاست کرنے والوں کی پروا کئے بغیر پاکستان کی ترقی کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ جینے کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی گئی۔ اس کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت کسی عہدے کی محتاج نہیں، پارلیمنٹ کے فیصلوں کی بھی کوئی توقیر ہونی چاہیے، پارلیمنٹ میں سب کو اس معاملے پر سو جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔