Live Updates

کراچی، توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی سمیت دیگر کو بری کردیاگیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:31

کراچی، توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانی کی بندش کے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی سمیت دیگر کو بری کردیا۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف پانی کی بندش کے معاملے پر احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل ریاض آفندی کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کئے گئے کیونکہ معاملات بات چیت کے زریعے طے پاچکے تھے۔۔ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی انکے موکلوں کے حق میں بیان دیا۔۔عدالت نے ملزمان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر تمام ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمات میں بری کردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات