سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ ہونے والے نور محمد سے متعلق ملیر کورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:29

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ ہونے والے نور محمد سے متعلق ملیر کورٹ سے ریکارڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ ہونے والے نور محمد سے متعلق ملیر کورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سینیئر وکیل کے بیٹے کی گمشدگی سے متعلق سماعت ہوئی۔ سی ٹی ڈی نے 2012 سے لاپتہ ہونے والے نور محمد سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نور محمد کی 2012 میں ہائیکورٹ میں گمشدگی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ لاپتہ ہونے والا نور محمد 2015 تک ملیر کی عدالت میں پیش ہوتا رہا۔ نور محمد جرائم پیشہ ہے، 2012 میں ایس ایس پی ملیر را انوار نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔ نور محمد نے گرفتاری اور سزا سے بچنے کے لیے گمشدگی کا ڈرامہ رچایا۔ عدالت نے ملیر کی عدالت سے 21 جون تک کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔