سندھ ہائی کورٹ کا دورکنی بینچ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 29 مئی کو کریگا

جمعرات 24 مئی 2018 16:29

سندھ ہائی کورٹ کا دورکنی بینچ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پرچم کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ کا دورکنی بینچ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 29 مئی کو کریگا۔ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست اقبال کاظمی نے دائر کی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پرچم کا رنگ تبدیل کرنا قابل سزا جرم ہے۔

(جاری ہے)

ہزار کا نوٹ نااہل وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر جاری ہوا۔ ہزار کے نوٹ پر گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھرا نے اپنے دستخط سے جاری۔ پرچم کا رنگ تبدیل کرنا دستور کی دفعہ 5 سے انحراف ہے۔ پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کرنے پر فوجداری کی دفعہ 123-B کے تحت کارروائی کی جائے۔ ہزار کے نوٹ پر پرچم کے رنگ کی تبدیلی پر نواز شریف, اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ 29 مئی کو کرے گا۔