ایم کیوایم نے تاحال نئے صوبے کا مطالبہ نہیں کیا یہ آواز کارکنان اور عوام کی ہے،خواجہ اظہار الحسن

وزیراعلی سندھ کا منصب ذمہ دارانہ ہے وہ لعنت دینے کے بجائے تنقید کا جواب دیں ،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 24 مئی 2018 16:29

ایم کیوایم نے تاحال نئے صوبے کا مطالبہ نہیں کیا یہ آواز کارکنان اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے تاحال نئے صوبے کا مطالبہ نہیں کیا یہ آواز کارکنان اور عوام کی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حکومتی اراکین کی بہت ضبط اور تحمل سے تقاریر سنی وزیراعلی سندھ کا منصب ذمہ دارانہ ہے وہ لعنت دینے کے بجائے تنقید کا جواب دیں انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایوان میں کھانسی اور چیخنے کی آوازیںحدف کروادیتے ہیں لیکن لعنت بھیجنے جیسے الفاظ حدف نہیں کئے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے تاحال صوبے کا مطالبہ نہیں کیا الگ صوبے کی آواز ورکرز اور کارکنان کی ہے انتظامی حکومت بہتر کرو ہم سندھ کی تقسیم نہیں انتظامی یونٹ بنانا چاہتے ہیں کراچی سے پیسہ ملتا ہے کراچی اگر ریونیو نہ دیتا تو یہ واویلا نہیں کرتے حکمران سندھ کی تڑپتی ماں کو دیکھیں عام سندھ غریب سے غریب تر اور وزیر امیر ہورہے ہیں خواجہ اظہار نے کہا کہ ضیاالحق مشرف پر تنقید کرنے والے اس سے زیادہ فرعون ہیں۔