کراچی، نیب نے کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:27

کراچی، نیب نے کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) نیب نے کے پی ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔احتساب عدالت کے منتظم جج نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے عدالت نمبر ایک کو منتقل کردیا۔جمعرات کو نیب حکام نے کے پی ٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرایا۔

۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں سوسائٹی کے چیئرمین سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔۔ریفرنس میں ملزمان پر کے پی ٹی ہاوسنگ سوسائٹی مائی کلاچی روڈ پر واقع اسکیم میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے زریعے قومی خزانے کو 11 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔احتساب عدالت کے منتظم جج نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے عدالت نمبر ایک کو منتقل کردیا۔واضح رہے کہ ریفرنس میں ایک ملزم گرفتار 11ملزمان نے عبوری ضمانت کرارکھی ہے جبکہ 11 ملزمان مفرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :