Live Updates

نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے بھرپوراقدامات کئے جائینگے،سپیکراسدقیصر

جمعرات 24 مئی 2018 16:27

نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے بھرپوراقدامات کئے جائینگے،سپیکراسدقیصر
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئندہ دورمیں بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی کے لئے بھر پوراقدامات کئے جائیں گے صوابی سمیت صوبے کے ہر بے روزگار کو روزگارفراہم کیا جائے گا ۔پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور غریبوں کی پارٹی ہے ۔نوجوانوں پارٹی کا سرمایہ اور ہر اول دستہ ہیں جن سے پارٹی کی بہت امید یں وابستہ ہیں ۔

انہوںنے پی ٹی آئی ورکروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی جڑوں کو مضبوط کرنے کیلئے عوام کے ساتھ روابط مضبوط کریں اور پارٹی کے پیغام کو گلی گلی کوچے کوچے عام کریں ۔انہوںنے کہا کہ ا ب کرپشن ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے صوابی کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے والے عملی اور وعدے کے پکے لوگوں کا انتخاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ان خیالات کا اظہارصوابی کے موضع مرغز میں پی ٹی آئی یوتھ کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا سپیکر نے کہا کہ ایک جانب انہوںنے ضلع صوابی میں میگاترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے علاقے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکئے جبکہ دوسری جانب ان کے ہاتھوںسے صوبہ میں اسلامی قانون سازی کا عمل کا میابی سے مکمل ہوا جس میں معاشرے سے غیر اسلامی سودی کاروبار کے خاتمے کیلئے قانون پاس کرکے سود خودروں کیلئے سزائیں مقررکرنا،سکولوں میں ناظرہ قرآن اور باترجمہ قرآن پڑھانے کا نظام رائج کرنا ،عقیدہ ختم نبوت صوبہ بھر کے نصاب میں شامل کرنا ،حضرت عمرؓ کی شہادت کا دن منانے کیلئے عام تعطیل کااعلان کرنا وغیر ہ شامل ہیں ۔

سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے تحت رشکئی کے مقام پر ایک اکنامک زون کا قیام عمل لایا جائے گا جس میں تقریباً20لاکھ بے روزگار وں کی کھپت ہوگی اس منصوبے کے باعث بے روزگاری پر قابو پانے میں بڑی حدتک مددملے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات