نیب نے جامشورو میں اربوں روپے مالیت کی 10 ہزار ایکڑ زمین واگزار کرالی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 24 مئی 2018 16:01

نیب نے جامشورو میں اربوں روپے مالیت کی 10 ہزار ایکڑ زمین واگزار کرالی
جامشورو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مئی۔2018ء) قومی احتساب بیورو نے سندھ کے ضلع جامشورو میں اربوں روپے مالیت کی 10 ہزار ایکڑ پر پھیلی سرکاری زمین واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ 75 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین نجی بتا کر فروخت کی جارہی ہے، جس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اسے واگزار کرالیا۔

نیب ترجمان کے مطابق مذکورہ سرکاری زمین جامشورو تھانہ بھولا خان کی حدود میں واقع ہے جس پر قبضہ کیا گیا تھا، سرکاری زمین پرائیویٹ کر کے درجنوں ہاﺅسنگ سوسائٹیز بنادی گئی تھیں۔ترجمان نیب نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جامشورو کی سرکاری زمین کو محکمہ ریونیو سندھ کے ملازمین فروخت کر رہے تھے، اس سلسلے میں نیب نے 17 اپریل کو محکمہ ریونیو کے تین ملازمین کو گرفتار بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری ملازمین ریکارڈ میں جعلی اندراج کرتے تھے، نیب نے ڈی سی جامشورو سے زمین کا اندراج منسوخ کروا کر حکومت کو واپس دلوا دی، دوسری طرف ریونیو حکام نے مزکورہ زمین پر خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں قومی احتساب بیورو خاصی متحرک ہے اور مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن کے کیسز سے نمٹ رہی ہے، پچھلے مہینے نیب نے محکمہ بلدیات کے سیکرٹری رمضان سولنگی کے گھر چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں کرنسی نوٹ، سونا اور پرائز بانڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

سرکاری زمین جامشورو تھانہ بھولا خان کی حدود میں واقع ہے جس پر قبضہ کیا گیا تھا، سرکاری زمین پرائیویٹ کر کے درجنوں ہاﺅسنگ سوسائٹیز بنادی گئی تھیں۔ترجمان نیب نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جامشورو کی سرکاری زمین کو محکمہ ریونیو سندھ کے ملازمین فروخت کر رہے تھے، اس سلسلے میں نیب نے 17 اپریل کو محکمہ ریونیو کے تین ملازمین کو گرفتار بھی کیا تھا۔