نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی،مریم نواز

قبائلی علاقوں کےبہادراورغیور بھائیوں،بہنوں اور بزرگوں کو نوازشریف کا تحفہ اور قومی دھارے میں شمولیت بہت بہت مبارک ہو۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 15:45

نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی،مریم نواز
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی،قبائلی علاقوں کے بہادر اور غیور بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو نواز شریف کا تحفہ بہت بہت مبارک ہو۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر فاٹا کے حق میں قانون سازی ہونے اور فاٹا اصلاحات کی منظوری کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت مبارک ہو۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے بہادر اور غیور بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو نواز شریف کا تحفہ بہت بہت مبارک ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے قومی اسمبلی میں فاٹااصلاحات بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ جس کے تحت آئینی ترمیم کی تحریک کی منظوری کے حق میں 229 ارکان مخالفت میں 11 نے ووٹ دیا۔

الیکشن کمیشن نے اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان کو خط ارسال کیا ہےکہ جس کے متن میں کہا گیا کہ پروکیورمنٹ اور بھرتیوں سے متعلق اشتہارات پر خط بھیجا گیا۔ فاٹا کو انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 21 نشستیں ملیں گی۔ عام نشستیں 16، خواتین کی چار اور غیر مسلم کی ایک نشست ملے گی۔ عام انتخابات 2018 کےبعد1 سال میں کے پی کے کی فاٹا کی اضافی نشستوں پر انتخابات ہونگے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فاٹا اصلاحات بل کاقومی اسمبلی میں پیش ہونا خوش آیند ہے۔ فاٹا کے شہریوں کی کچھ حد تک تسلی ممکن ہوگی۔ فاٹا کے شہریوں بالخصوص یوتھ کے مطالبے کوتسلیم کرنے کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں سے فاٹا کےآئینی حصے کی رقم جاری کی جائے۔اسفند نے مطالبہ کیا کہ 2018ء کے انتخابات میں فاٹا کو صوبے میں نمائندگی دی جائے۔ این ایف سی ایوارڈ میں سے فاٹا کےآئینی حصے کی رقم جاری کی جائے۔ فاٹا کے شہریوں کی کچھ حد تک تسلی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے شہریوں بالخصوص یوتھ کے مطالبے کوتسلیم کرنے کا آغازہوا ہے۔