عمد ہ کو الٹی کی روئی پیدا کرنے کیلئے ر یڈ و ڈسکی کا ٹن بگ کا بر و قت تدا ر ک ضرور ی ہے، ما ہرین زراعت

جمعرات 24 مئی 2018 16:23

سلانوالی۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ما ہرین زراعت نے کپا س کے کا شت کارو ں کو ہد ایت کی ہے کہ و ہ عمد ہ کو الٹی کی روئی پیدا کرنے اور فی ایکڑ زیا د ہ پیداوار کیلئے ر یڈ کا ٹن بگ اور ڈسکی کا ٹن بگ کا بروقت تدارک یقینی بنا ئیں کیونکہ یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کر نہ صر ف پیداوار میں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغدار کر کے کو الٹی کو بھی شد ید متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہرسا ل نقصان ہوتا ہے، عمدہ قسم کی کپاس اور روئی پیدا کرنے کیلئے صا ف چنائی ذخیرہ اور ترسیل میں احتیاط کے ساتھ ان کیڑوں پر کنٹرو ل حاصل کرنا از حد ضرور ی ہے، ان کیڑوں کے با لغ اور بچے د و نو ں حا لتوں میں سبز ٹینڈے میں اپنی سوئی داخل کر کے بیج کا ر س چوس لیتے ہیں، متاثرہ بیج اور روئی پر بیکٹریاں اور فنجائی کا حملہ ہو جا تا ہے جس کے نتیجہ میں ٹینڈہ پوری طرح نہیں کھلتا اور غیر معیاری روئی پیدا ہوتی ہے، کیڑ ے کے فضلا ت سے بھی روئی آلودہ ہو جاتی ہے یہ پھر جتنگ فیکٹر یو ں میں جتنگ کے دوران ان کیڑوں کے کچلنے سے رو ئی پر داغ بن جاتے ہیں، بیج پر شد ید حملہ کی صو رت میں تیل کے اجزا کم ہو جاتے ہیں اور ا س طرح بیج کا اگائو بھی متاثر ہو تا ہے، ز یادہ نمی اور کم د رجہ حرارت پر ا ن کیڑوں کا حملہ بڑھ جاتا ہے لحاظہ ا ن کیٹروں کے تدارک کیلئے ز یا د ہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، ان کیڑوں کی میز با ن فصلا ت یعنی بھنڈ ی، توری، جوار، باجر ہ اور پٹ سن پر بھی ا ن کیڑوں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں، جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دی جائے اور فصل پر حملہ کی صو رت میں زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں میں کسی ایک کا سپر ے کریں ۔

متعلقہ عنوان :