سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا،

صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع میسر آئینگیوزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں موجودہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ ایک تاریخی بجٹ ہے، صوبائی وزیر بلدیا ت حاجی میر غلا م دستگیر خان با دینی کی ’’اے پی پی‘‘ کے بیورو چیف نذ رمحمد بلوچ سے با ت چیت

جمعرات 24 مئی 2018 16:19

سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا،
کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) صوبائی وزیر بلدیا ت حاجی میر غلا م دستگیر خان با دینی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا،صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع میسر آئیںگیپاک چین اقتصادی راہداری سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھلنے جا رہی ہیں۔ پورے ملک بالخصوص بلوچستان کے عوام تک راہداری کے ثمرات پہنچیں گے اور ہر شعبہ زندگی خاص طور سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو اس عظیم منصوبے کابے پناہ فائدہ پہنچے گا گوادر بندر گاہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے جس سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوگا، اپنے علا قے کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوگا علا قے کی خد مت پہلے بھی کی ہے اور اب بھی کریں گے انشاء اللہ ترقی کر کے اپنے عوام کو دکھائی ہے 2018کے الیکشن میں دوبارہ عوام نے موقع دیا تو علا قے کو مزید ترقی اور نوشکی کو ماڈل سٹی بنائوںگا ، صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کی پیشہ ورانہ استداد کو بڑھانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کئے ہیں موجودہ صوبائی حکومت تعلیم یافتہ بلوچستان کے وعدے کی تکمیل میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی یہ با ت انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر اے پی پی کے بیورو چیف نذ رمحمد بلوچ سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلد یا ت حاجی میر غلا م دستگیر بادینی نے مزید کہا کہ پہلی بار صوبے کے کسی حکمران نے بلوچستان کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے وافر مقدار میں فنڈز مختص کیئے ہیں خصوصا ہر ضلع میں سکول و کالجز کسیاتھ نئی یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کے قیام پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے جب سے اپنے عہدے کا چار چ لیا صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں موجودہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ ایک تاریخی بجٹ ہے جس میں پسماندہ صوبے کے عوام پر ٹیکسوں کا کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا اجتماعی منصوبوں کو اولیت دی گئی ہے اور بلا امتیاز صوبے کے ہر علاقے کو برابری کی بنیاد پر فنڈز مہیا کئے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل کی عظیم الشان بندرگارہ ہے جو پورے خطے کے عوام کی قسمت بدلنے میں اہم ترین کردار ادا کرے گی،اقتصادی راہداری پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کوکو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔