ماہ رمضان میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف بلاامتیاز ی کارروائی کی جائے گی ، ماہ رمضان میں عوام کو سستے داموں اشیاء خورودنوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،صوبائی وزیر بلدیا ت میر غلا م دستگیربا دینی

جمعرات 24 مئی 2018 16:19

ماہ رمضان میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف بلاامتیاز ی کارروائی ..
کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں قیمتو ں پر فراہمی کے لئے کوئٹہ شہر میں سہولت بازار لگانے کے فیصلے کو عوامی حلقوں نے خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ ماہ رمضان میں عوام کو سستے داموں اشیائے خورودنوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارصوبائی وزیر بلد یا ت حاجی میر غلا م دستگیر خان بادینی نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کی جانب سے کوئٹہ شہر میں سہولت بازاری کے قیام سے منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ عوام کو ماہ مقدس میں اشیائے خورود نوش کی فراہمی میں سہولت ہو گی۔ اس لئے عوامی سطح پر سہولت بازاروں میں عوام کی جوش وخروش سے شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام موجودہ حکومت کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :