Live Updates

نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنا روزہ توڑ دیا، پی ٹی آئی رہنما نے عجیب بات کہہ ڈالی

نواز شریف نے احتساب عدالت میں جھوٹ بول کر اپنا روزہ توڑ دیا، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی دوران پروگرام گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 15:16

نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنا روزہ توڑ دیا، پی ٹی آئی رہنما نے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں جھوٹ بول کر اپنا روزہ توڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے سنا تھا کہ انسان کو آخری عمر کی محبت پیاری ہوتی ہے لیکن شایدانسان کو آخری عمر کی وزارت بھی بہت پیاری ہوتی ہے۔

اور وہ بھی آخری آخری دنوں کی۔لیکن انسان کو آخری عمر کی وزارت کے لیے اپنی آخرت تباہ نہیں کرنی چاہئیے۔اور وہ بھی روزے میں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دوپہر میں احتساب عدالت میں اپنا روزہ توڑ دیا ہے۔روزے کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ ہم نے پانی نہیں پینا۔

(جاری ہے)

بلکہ روزے کی حالت میں جھوٹ بولنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔کیونکہ جھوٹ بولنے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف آپ کو خدا اور رسول کا واسطہ ہے کہ اگر آپ نے حرام کے پیسوں سے لندن میں فلیٹ بنائے تھے تو ان کی رسیدیں لے آئیں۔اور قوم کو اس مشکل سے نکال دیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک پروگرام کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ن لیگ کی خاتون رہنما سےنواز شریف کا دفاع کرنے پر کہا کہ آپ نواز شریف کا دفاع مت کریں وہ کرپٹ آدمی ہیں ایسے آپ کا روزہ خراب ہو جائے گا۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مائزہ بہن روزے میں غلط کام نہیں کرنا،روزے میں غلط آدمی کا دفاع نہیں کرنا ورنہ روزہ خراب ہو جائے گا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مائزہ مجھے آپ کی آخرت کی فکر ہے۔مائزہ حمید اگر آپ نے روزہ رکھا ہے تو خراب ہو جائے گا۔ آپ کرپٹ آدمی کا دفاع مت کریں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات