امریکی اتحادی طیاروں کے شامی فوج کی پوزیشنوں پر حملے

عراق اور شامی صحرا کے درمیان واقع کئی فوجی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،ملٹری ذرائع

جمعرات 24 مئی 2018 16:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مرکزی حصے میں شامی فوج کی دو پوسٹوں پر بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے مطابق یہ حملے شام کے وسطی شہر حمص کے شمال مغرب میں واقع توانائی کی تنصیبات کے قریب شامی فوج کی دو پوزیشنوں پر کیے گئے۔ شامی حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ پوسٹیں ایرانی انقلابی گارڈز اور ان کے اتحادیوں کی تھیں۔ ملٹری ذرائع نے بتایاکہ عراق اور شامی صحرا کے درمیان واقع کئی فوجی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :