مئی کو ہونیوالے بجلی کے بریک ڈائون کی انکوائری مکمل نہ ہو سکی

جنریشن کمپنیوںاور این ٹی ڈی افسران بریک ڈائون کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:12

مئی کو ہونیوالے بجلی کے بریک ڈائون کی انکوائری مکمل نہ ہو سکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ملک میں 16مئی کو ہونے والے بجلی کے بریک ڈائون کی انکوائری مکمل نہ ہو سکی ،افسران بریک ڈائون کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جنریشن کمپنیوں نے بریک ڈائون کا ملبہ این ٹی ڈی سی پر جبکہ این ٹی ڈی سی جنریشن کمپنیوں پر ملبہ ڈال رہی ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی افسران نے انکوائری ٹیم کو جواب دیا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے دوران فالٹ آیا جبکہ جنریشن کمپنی کے افسران کا موقف ہے کہ فالٹ بجلی کی مین لائن ٹرپ کی وجہ سے پیدا ہوا ۔

مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث پاور پلانٹس بند ہوئے ۔جبکہ مزید موقف سامنے آیا ہے کہ پار پلا نٹس پر لگے جدید آٹو میٹک پاور بیکنس سسٹم آن ہوااور پاور پلانٹس بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :