حکومت نے فاٹا ریفارمز کے حوالے سے اچھی کوششیں کی ہیں‘

ملاکنڈ ڈویژن کے لئے بھی پیکج دیا جائے، صاحبزادہ طارق اللہ

جمعرات 24 مئی 2018 16:07

حکومت نے فاٹا ریفارمز کے حوالے سے اچھی کوششیں کی ہیں‘
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے فاٹا ریفارمز کے حوالے سے اچھی کوششیں کی ہیں‘ ملاکنڈ ڈویژن کے لئے بھی پیکج دیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ ارکان کی تعداد اگر پوری ہو تو گنتی کی جائے۔

انہوں نے کا کہ آج ہم جس مقصد کے لئے آئے ہیں اس کے تحت کراس فائرنگ سے گریز کرنا چاہیے۔ حکومت نے فاٹا ریفارمز کے حوالے سے اچھی کوششیں کی ہیں لیکن اگر پہلے ہوتیں تو معاملہ اب تک حل ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں ملاکنڈ کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ کی مدت کو دس سال تک کیا جائے اور ملاکنڈ ڈویژن کے لئے بھی پیکج دیا جائے۔