پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان اپنے وعدے سے منحرف ہو کر فاٹا انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں، فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات 24 مئی 2018 16:07

پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان اپنے وعدے سے منحرف ..
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان اپنے وعدے سے منحرف ہو کر فاٹا انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا ریفارمز نیشنل ایکشن پلان کا حصہ تھیں جن پر جے یو آئی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان کے دستخط تھے۔ آج وہ اپنے وعدوں سے پھر رہے ہیں۔ یہ لوگ بولان سے چترال تک پشتونوں کو ایک کرنے کے نعرے لگا رہے تھے آج جب وہ ایک ہو رہے ہیں تو یہ لوگ ان کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :