کردار پر شک کرنے پر بیوی نے شوہر کو اندھا کر دیا

احسن نے ثنا نامی لڑکی کو غیر مردوں سے باتیں کرنے سے منع کیا تو ثنا طیش میں آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مئی 2018 14:59

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2018ء) : کردار پر شک کرنے پر ایک بیوی نے اپنے شوہر کو ہی اندھا کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی کے کردار پر شک کرنے کی احسن نامی نوجوان کو اس قدر بھیانک سزا ملی کہ جان کر ہر کسی کی روح کانپ جائے۔ احسن نے اپنی اہلیہ ثنا کو غیر مردوں سے باتیں کرنے سے روکا جس پر ثنا طیش میں آ گئی اور چار افراد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کی آنکھوں میں تیزاب ڈال کر اسے اندھا کر دیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیروز والا کے مختار احمد کے بیٹے احسن مختار کی شادی رسولنگر کی ثنا کے ساتھ ہوئی۔ احسن کو ثنا کے کردار پر شک تھا، گزشتہ روز احسن کی بیوی ثنا گھر میں کسی دوسرے شخص کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کر رہی تھی کہ اچانک احسن آگیا ۔ احسن نے اپنی بیوی کو غیر مرد سے بات کرتے دیکھا تو اسے یہ چیز ناگوار گزری ۔

(جاری ہے)

غیر مرد سے بات کرنے پر احسن نے اپنی بیوی ثنا کو ڈانٹا، تو ثنا نے میکے فون ملایا اور اپنے میکے سے شبانہ بی بی، رضوان اور شبیر نامی لوگوں کو بُلوا لیا۔

میکے سے رشتہ داروں کے آنے پر ثنا نے ان کے ساتھ مل کر اپنے خاوند احسن کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے خاوند کی آنکھوں میں تیزاب ڈال کر اسے اندھا بھی کر دیا۔ اس واقعہ کی خبر پولیس کو ہوئی تو صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں لانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں احسن کی اہلیہ اور اس کے رشتہ داروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ احسن اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ثنا کے اپنے شوہر کے ساتھ اس سلوک پر احسن کے اہل خانہ نے اسے ساتھیوں سمیت فوری طور پر گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :