کیپٹن (ر) صفدر کی ن لیگ میں حیثیت کا پول کھل گیا

نیب کورٹ میں کسی ن لیگی رہنما نے شریف خاندان کے داماد کو بیٹھنے کی جگہ نہ دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 14:53

کیپٹن (ر) صفدر کی ن لیگ میں حیثیت کا پول کھل گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) کیپٹن(ر) صفدر کی ن لیگ میں حیثیت کا پول کھل گیا - نیب کورٹ میں کیپٹن صفدر آگے پیچھے چکر لگاتے رہے لیکن کس نے انہیں سیٹ آفر تک نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ نواز شریف کے دامادِ اعلی کیپٹن (ر) صفدر جو کہ گھر داماد بھی رہ چکے ہیں۔

ان کو نیب کورٹ میں پیشی کے دوران سیٹ نہیں ملی۔جس پر کمرہ عدالت میں موجود صحافی صدیق جان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں چونکہ جگہ کم ہوتی ہے اس لیے باقی رہنما سیٹوں پر براجمان تھے۔اس لیے کیپٹن صفدر (ر) تسبیح لے کر عدالت میں ورد کرتے رہے۔وظائف پڑھتے رہے اور کمرہ عدالت میں چکر کاٹتے رہے۔لیکن ان کو کمرہ عدالت میں بیٹھنے کی جگہ نہ ملی۔

(جاری ہے)

کسی بھی ن لیگی رہنما نے نواز شریف کے دامادکو کرسی دینے کی زحمت نہ کی۔کمرہ عدالت میں مریم نواز کے ارد گرد بھی خواتین رہنماؤں کا ایک جھرمٹ تھا۔اور وفاقی خواتین وزرا مریم نواز کے گرد سیٹوں پر براجمان تھیں۔اور مریم نواز کے ساتھ بھی جگہ موجود نہیں تھی ورنہ کیپٹن (ر) صفدر وہیں بیٹھ جاتے۔ اور اور تمام ن لیگی رہنماں کی کوشش تھی کہ وہ آگے بڑھ کر نواز شریف کو اس بات کا یقین دلا سکیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسی تصاویر وائرل ہیں جن میں نواز شریف اور مریم نواز خود تو سیٹوں پر براجمان ہوتے ہیں تاہم کیپٹن (ر) صفدر کو بیٹھنے کی جگہ نہیں ملتی۔ایسی تصاویر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ قسم کے تبصرےبھی کیے جاتے ہیں۔اور کہا جاتا ہے کہ کیا ایک داماد کی یہی حیثیت ہوتی ہے۔کچھ ن لیگ کے سیاسی جلسوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس پر اسٹیج پر نواز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ باقی ن لیگی رہنما تو موجود ہیں تا ہم کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے۔