Live Updates

عمران خان اسمبلی میں آرہے ہیں کیاکہیں گے صحافی کے سوال پر

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ،ْ خورشید شا ہ کا جواب

جمعرات 24 مئی 2018 15:46

عمران خان اسمبلی میں آرہے ہیں کیاکہیں گے صحافی کے سوال پر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جو شخص اسمبلی آتا ہے وہی سیاست دان سمجھاجاتاہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس میں صحافی کے سوال ’’عمران خان آج اسمبلی میں آرہے ہیں کیاکہیں گے ‘‘کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے یہ شعر پڑھ کر کہا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کواسمبلی یاد آگئی ہے توآجائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو اسمبلی آنے سے کوئی منع تونہیں کرسکتا،عمران خان کواسمبلی آناچاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات