Live Updates

یادنہیں آخری بارکب قومی اسمبلی آیاتھا ،ْعمران خان

حکومت ٹھیک سے پارلیمنٹ چلاتی توروزآتا ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 15:46

یادنہیں آخری بارکب قومی اسمبلی آیاتھا ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم دن کی وجہ سے پارلیمنٹ آیا ہوں،یادنہیں آخری بارکب قومی اسمبلی آیاتھا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام سے متعلق بل پیش کئے جانے کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فاٹا اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دینے کیلئے پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیااس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اہم دن ہے اس لئے پارلیمنٹ آیا ہوں، یاد نہیں آخری بار کب قومی اسمبلی آیا تھا،انہوں نے کہا کہ حکومت ٹھیک سے پارلیمنٹ چلاتی توروزآتا،ارکان سے کہافاٹااصلاحات بل پیش ہوناہے،حاضری یقینی بنائیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ صاحب اچھی اپوزیشن کرتے اورفرینڈلی فائرنہ کرتے تو اسمبلی زیادہ آتا۔

’’آپ آتے نہیں ہیں تواسمبلی ٹھیک کون کریگا ‘‘صحافی کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی مضبوط کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات