Live Updates

عمران خان کی 2 سال کی غیر حاضری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

جمعرات 24 مئی 2018 15:46

عمران خان کی 2 سال کی غیر حاضری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2 سال کی غیر حاضری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہواہے جس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیااس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی تقریباً 2سال بعد اسمبلی میں پہنچے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات