Live Updates

عمران خان کو جمہوریت کی اقدار کا علم ہے نہ ان کی سوچ جمہوری ہے،

100دن کا پلان پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے اقدامات کو جمع کر کے بوکھلاہٹ میں جاری کرایا گیا، نفیسہ شاہ

جمعرات 24 مئی 2018 14:48

عمران خان کو جمہوریت کی اقدار کا علم ہے نہ ان کی سوچ جمہوری ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان آخری دنوں میں پارلیمنٹ اس لئے آ رہے ہیں کیونکہ پارٹیاں بدل کر آنے والوں کی وجہ سے انہیں غلط فہیمی پیدا ہوگئی ہے۔ جمعران کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ خورشید شاہ فرینڈلی فائر کرتے رہے درست نہیں، اگر شاہ صاحب فرینڈلی فائر کر رہے تھے تو عمران خان خود کیوں نہیں آگئے کہ اپوزیشن اور پارلیمنٹ کا کردار درست کردیا جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ در اصل آج کل آخری ایام میں وہ اس لئے آ رہے ہیں کہ انہیں کوئی غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے کہ وہ آئندہ الیکشن جیت کے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ ان کی خام خیالی ہے کیونکہ یہ سارا معاملہ مصنوعی ہے جس کا اندازہ انہیں الیکشن میں ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جمہوریت کی اقدار کا علم ہے نہ ان کی سوچ جمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو 100دن کا پلان دیا ہے وہ پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے اقدامات کو جمع کر کے بوکھلاہٹ میں جاری کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر ایک کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا دعویٰ کر گئے جسے تمام ماہرین اقتصادیات رد کر چکے ہیں اب ان کا نیا پاکستان کا ایجنڈا رہا اور نہ سونامی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات