تیزی سے بدلتی ہوئی میری ٹائم صورتحال اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ہیئت بدل دی ہے‘ظفر محمود عباسی

جمعرات 24 مئی 2018 14:40

تیزی سے بدلتی ہوئی میری ٹائم صورتحال اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی میری ٹائم صورتحال اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ہیئت بدل دی ہے،پاکستان ایک ا من پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کانووکیشن میں پاک بحریہ کے 44جبکہ پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے چار چار آفیسرز نے ماسٹراِن وار سٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کیں۔گریجویٹنگ آفیسرز میں 16دوست ممالک کے 28غیرملکی آفیسرز بھی شامل تھے۔پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی نے ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹنگ آفیسرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گریجویٹنگ آفیسرز راست رویے اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ تیزی سے بدلتی ہوئی میری ٹائم صورت حال اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ہیئت بدل دی ہے۔پاکستان ایک ا من پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو باہمی اتحاد و یگانگت سے اپنے مسائل حل کرنا چاہئے۔