Live Updates

قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پیش کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مئی 2018 14:01

قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل پیش کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2018ء) : قومی اسمبلی میں آج فاٹا اصلاحات بل پیش کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے سے متعلق 31ویں آئینی ترمیم ایوان میں پیش کی گئی۔ ترمیم وزیر قانون محمود بشیر ورک نے ایوان میں پیش کی۔

خیال رہے کہ آج فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کی ترمیم ایوان میں پیش کی جانا تھی ۔

(جاری ہے)

ایوان میں آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بھی تشریف لائے۔ اسمبلی کے باہر صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کتنے عرصے بعد قومی اسمبلی تشریف لائے ہیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ مجھے یاد بھی نہیں ہے کہ میں آخری مرتبہ اسمبلی کب آیا تھا، اگر حکومت اپنا کام صحیح سے کرتی تو روز اسمبلی آتا۔ ایوان کو درست طریقے سے چلانا وزیر اعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آج ایوان میں فاٹا اصلاحات بل پیش کیا جانا تھا اسی لیے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ آج ایوان میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور خود بھی اسی لیے پیش ہوا ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات