قومی اسمبلی نے مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم بل 2018ء کی منظوری دیدی

جمعرات 24 مئی 2018 14:40

قومی اسمبلی نے مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم بل 2018ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم بل 2018ء کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے تحریک پیش کی کہ مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم بل 2018ء زیر غور لایا جائے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ بل میں ابہام ہے اور اس کے مقاصد واضح نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایجنسیوں کو اس ادارے کا حصہ بنانے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔ وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی وضاحت کے بعد ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی اور سپیکر نے بل کی ایوان سے یکے بعد دیگرے تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ بل میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی ترامیم کو شامل کرلیا گیا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے تحریک پیش کی کہ مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم بل 2018ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔