حکومت بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بسنے والے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فی الفور امداد کا اعلان کرے، مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کا مطالبہ

جمعرات 24 مئی 2018 14:40

حکومت بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کے ساتھ بسنے والے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے وفاقی حکومت فی الفور امداد کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن ثریا اصغر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بارڈر پر بسنے والے شہری بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے شدید مسائل کا شکار ہیں۔

متاثرہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی ادارہ یا کمیٹی قائم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ زاہد حامد نے اس موقف کی بھرپور تائید کی۔ فائرنگ سے زخمی اور شہید ہونے والے متاثرہ خاندانوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ ورکنگ بائونڈری پر لگاتار فائرنگ ہو رہی ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی طرف سے اس حوالے سے جامع اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔