قومی اسمبلی کی امریکی سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،

متفقہ قرارداد میں پاکستانی طالبہسبیکا شیخ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعرات 24 مئی 2018 14:40

قومی اسمبلی کی امریکی سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے امریکی سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشگردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے اور متفقہ قرارداد کے ذریعے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی شہادت پر گہرے دکھ اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے قرارداد پیش کی کہ امریکی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دس طلباء کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شہید ہوئیں جس پر یہ ایوان گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مرحوم کے اہل خانہ اور پوری سوگوار قوم کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

یہ ایوان فائرنگ کے اس واقعہ کو دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیتا ہے، قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔