Live Updates

نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے دلچسپ جواب دے دیا

’جاندے جاندے‘ ایسے سوال نہیں پوچھتے، نواز شریف کا احتساب عدالت کے باہر صحافی کے چوہدری نثار سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 13:46

نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے دلچسپ جواب دے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دےد یا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت میں اپنا بیان پڑھ کر سنایا۔آج بھی شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈر ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا بیان پڑھ کر سنایا۔

احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےنواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو میں نے نہیں عدالت نے جانے دیا۔مشاہد حسین سید میرے بیانیے سے متفق ہیں۔جس کے بعد ایک صحافی نے نواز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا اور کہا کہ جاتے جاتے چوہدری نثار سے متعلق بتا دیں۔

(جاری ہے)

جس پر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’جاندے جاندے‘ ایسے سوال نہیں پوچھتے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور نواز شریف کے درمیان کئی اختلافات موجود ہیں،جس متعلق خبریں میڈیا پر بھی چلتی رہتی ہیں۔چوہدری نثار نے ایک پریس کانفرس میں کہا تھا کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کر سکتے۔تاہم نواز شریف اس وقت مسلم لیگ ن کے سیاسی میدان میں اپنی صاحبزادی کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز ن لیگ کے ہر جلسے میں اپنے والد کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں۔تاہم مریم نواز کی وجہ سے چوہدری نثار اور نواز شریف کی 35 سالہ سیاسی رفاقت میں ایک دڑاڑ پڑ گئی ہے۔چوہدری نثار کے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔تاہم چوہدری نثار کے مطابق وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے۔ ۔۔چوہدری نثار کو اب ن لیگ کے ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی نہیں دی جاتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات