کیمیکل گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر

جمعرات 24 مئی 2018 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) لاہور میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سگیاںبائی پاس پر واقع کیمیکل گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے بعد ریسکیو 1122 کی آٹھ گاڑیوں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ ریسکیو کے مطابق خوش قسمتی سے آگ لگنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :