ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میںوصولی 10 ارب 83 کروڑ ، ادائیگیاں 10 ارب 90 کروڑ سے زیادہ تھیں

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 24 مئی 2018 14:12

ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میںوصولی 10 ارب 83 کروڑ ، ادائیگیاں 10 ارب 90 کروڑ ..
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں 10 ارب 83 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں غلام سرور خان کے ورکر ویلفیئر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) جاری نہ کئے جانے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے رانا محمد افضل خان نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں 10 ارب 83 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی جبکہ اس حوالے سے جاری ہونے والی رقم زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ مزدوروں کی ویلفیئر کا فنڈ ہے۔ اس میں ڈیتھ اور میرج گرانٹ کے لئے بھی رقم مختص کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ آئندہ سال بہتر بجٹ لائے تو انہیں رقم فراہم کردی جائے گی۔ ہمارے پاس ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کوئی زیر التواء درخواست نہیں ہے۔ درخواست آئے تو غور کیا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں غلام سرور خان نے توجہ مبذول نوٹس پر بتایا کہ غریب مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ رواں سال بھی دو ارب روپے زائد ادائیگی کی گئی ہے۔ حکومت کے پاس ڈبلیو ڈبلیو ایف کے 110 ارب روپے جمع ہیں۔ رواں سال اس ادارے کی ادائیگیاں 10 ارب 90 کروڑ سے زائد تھیں۔