قومی اسمبلی نے سرمایہ کاری کارپوریشن پاکستان تنسیخ بل 2018ء کی منظوری دے دی

جمعرات 24 مئی 2018 14:02

قومی اسمبلی نے سرمایہ کاری کارپوریشن پاکستان تنسیخ بل 2018ء کی منظوری ..
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے سرمایہ کاری کارپوریشن پاکستان تنسیخ بل 2018ء کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میںوزیر مملکت رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ سرمایہ کاری کارپوریشن پاکستان تنسیخ بل 2018ء زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ وزیر مملکت نے تحریک پیش کی کہ بل منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔