قومی اسمبلی نے بنکوں کا قومیانا (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی

جمعرات 24 مئی 2018 14:02

قومی اسمبلی نے بنکوں کا قومیانا (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے بنکوں کا قومیانا (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ بنکوں کا قومیانا (ترمیمی) بل 2018ء زیر غور لایا جائے۔ سید نوید قمر نے کہا کہ اس طرح کی قانون سازی کا اس مرحلے پر کوئی جواز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ اس بل پر قائمہ کمیٹی نے عرق ریزی کی ہے۔ ہمیں آخری دن تک کام کرنا چاہیے۔ اس بل سے معمولی تبدیلی آئے گی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ وزیر مملکت رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ بنکوں کا قومیانا (ترمیمی) بل 2018ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :