ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کارخانوں کے ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،

عدالتی فیصلے کے بعد صورتحال واضح ہوگی وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس پر جواب

جمعرات 24 مئی 2018 14:02

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کارخانوں کے ملازمین ..
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کارخانوں کے ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں خالدہ منصور کے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کارخانوں کے ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں ہے۔

ادارے کی مالی حیثیت بھی ایسی نہیں ہے کہ پنشن میں اضافہ کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ یہ معاملہ ہر فورم پر زیر بحث آچکا ہے مگر اس کا کوئی حل نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔ توقع ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔