امریکا گولان کی پہاڑیوں پر ہمارا قبضہ تسلیم کرلے گا، اسرائیل

امریکا سے دو طرفہ بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے،وزیرانٹیلی جنس

جمعرات 24 مئی 2018 14:02

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔اسرائیل نے 1967 ء کی شام سے ہونے والی جنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں اسرائیلی بستیاں آباد کرنا شروع کر رکھی ہیں۔اسرائیل اور شام کے درمیان یہ 12سو کلو میٹر طویل علاقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :